پنجاب میں شاہراہوں کے جاری تعمیری کاموں کا تفصیلی دورہ
صوبہ پنجاب میں شاہرائوں کی تعمیر و بحالی کے کاموں کے جائزے کے لیے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کے مختلف اضلاع کے دورے جاری ہیں

لاہور (کھوج نیوز ) صوبہ پنجاب میں شاہرائوں کی تعمیر و بحالی کے کاموں کے جائزے کے لیے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کے مختلف اضلاع کے دورے جاری ہیں ۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے چنیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔
صوبائی وزیر کو چنیوٹ میں جاری 11 شاہراہوں کی تعمیر کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب کا اعلان کردہ فیصل آباد تا چنیوٹ 24 کلومیٹر شاہراہ کا دورہ بھی کیا۔کام کی رفتار کو چیک کیا اور منصوبہ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
ری ایبلیٹیشن پروگرام ون کے تحت چینوٹ تا چھمرہ گیارہ کلومیٹر شاہراہ کو بنایا جا رہا ہے اس منصوبہ پر 31 مئی کو کام مکمل ہوگا۔.
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا عزم عوام کو ریلیف اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے چنیوٹ فیصل آباد روڈ کی صورت میں چینوٹ و فیصل آباد کی عوام کو تحفہ دیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد تا چنیوٹ سفری دورانیہ کم ہو جائے گا۔. سڑک کے دورویہ ہونے سے حادثات میں کمی ہوگی۔