کھیل
شاہدآفریدی کی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے ساتھ ملاقات ،تصویر وائرل

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سابق وزیرِ اعظم و کرکٹر عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے ساتھ دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔شاہد آفریدی اور قاسم خان کی یہ تصویر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران بنائی گئی۔
شاہد آفریدی اور قاسم خان کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جسے متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ری شیئر کیا جا رہا ہے۔تصویر میں شاہد آفریدی نے ان کے بیٹے کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور دونوں شخصیات خوش گوار موڈ میں تصویر بنوا رہی ہیں۔