کھیل

شاہد آفریدی نے داماد شاہین پر تنقید کیوں کی؟ اندر کی بات سامنے آگئی

شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کٹ کیسے ڈیزائن کرلی،قلندرز کی کٹ داماد کے ڈیزائن کرنے پر شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ

کراچی (کھوج نیوز، این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی ٹیم قلندرز کی کٹ ڈیزائن کی ہے جس پر شہر کا نقشہ بنا ہوا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کٹ شاہین نے ڈیزائن کی۔شاہد آفریدی نے پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کٹ کیسے ڈیزائن کرلی۔شاہد خان آفریدی کے اس تبصرے پر دونوں میزبان ہنس دیے جس کے بعد لالا خود بھی ہنس پڑے۔خیال رہے کہ کٹ کی رونمائی سے قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہ ہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنیوالوں کی شامت آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button