اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف،عوام کا رش
صوبہ پنجاب میں ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز سے 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے خریداری کی

لاہور(کھوج نیوز)معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز سے 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے خریداری کی۔انھوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 3 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے مختلف اشیا کی خریداری کی۔ گوجرانولہ ڈویژن میں 1لاکھ 61 ہزار، گجرات اور راولپنڈی 42 ہزار500، سرگودھا میں 18 ہزارسے زائد افراد نے اشیائے خورونوش خریدیں۔اس کے علاوہ ملتان، ساہیوال، بہاولپور،ڈی جی خان اور فیصل آباد میں 82 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے خریداری کی۔
معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرو ل کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں عوام نے2 لاکھ 97 ہزار کلوگرام سے زائد فروٹس اور سبزیوں کی خریداری کی ۔انھوں نے کہا کہ چینی کے سٹالز کی شکایات کے بارے میں فوری ازالہ کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اشیا کے معیار میں مزید بہتری کی گئی ہے۔تمام ماڈل و ریلیف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔



