انٹرنیشنل

ٹرمپ کا کینیڈا اور میکسیکو کوایک اور دھچکا ،بڑا اعلان کر دیا

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک )وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں ے بات کرتے ہوئے، صدرٹرمپ نے کہا کہ کل سے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر یہ ٹیرف عائد کردیا جائے گا۔

حال ہی میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ٹیرف میں اضافے کا مقصد امریکہ کے دونوں ہمسایہ ملکوں پر دباو ڈالنا ہے کہ وہ طاقتور نشہ آور دوا فینٹینل کی امریکہ میں اسمگلنگ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے فروری میں دونوں ملکوں کو ایک اضافی ٹیرف کے نفاذ میں ایک ماہ کا ریلیف دیا تھا۔ایک ماہ کا وقت گذرنے کے بعد پیر کو ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو کے پاس اضافی محصول سے بچنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اپنے حالیہ بیانات میں ٹرمپ یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ ٹیرف کے نفاذ سے امریکیوں کو تکلیف اٹھانا پڑ سکتی ہے۔ لیکن ان کا یہ موقف رہا ہے کہ یہ عارضی نوعیت کی مشکلات ہیں اور آخرِ کار امریکہ کی معیشت کو ان کے اقدامات سے فائدہ پہنچے گا۔ٹرمپ اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ درآمدات پر محصولات عائد کرنے سے مصنوعات تیار کرنیوالی کمپنیوں کی امریکہ میں پروڈکشن کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ان امریکی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض معاشی ماہرین نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیرف کے باعث امریکہ میں مہنگائی اور دیگر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button