نگرنگرسے

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ ؟ کتنا اضافہ ہوا؟ نئی قیمت کیا ہوگی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 601 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 203 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2921 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button