انٹرنیشنل

کینیڈا کا نیا وزیر اعظم کون ؟نام سامنے آگیا

کینیڈا کی حکمراں جماعت نے ٹرمپ کو ولن سے تشبیہ دینے والے مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک )بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبرل پارٹی نے 85.9 فیصد ووٹوں سے مارک کارنی کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارک کارنی چند دنوں میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

مارک کارنی نے پارٹی الیکشن جیتنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پر اس وقت تک ٹیرف برقرار رکھیں گے جب تک وہ ہماری عزت نہیں کرتا۔انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔مارک کارنی نے کہا کہ امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں۔

انھوںنے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈین کاروباری اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہم امریکی صدر کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔مارک کارنی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے خود یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن اب کینیڈا ہاکی کی طرح تجارت میں بھی جیتے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button