سوشل ایشوز

میو اسپتال موت کا گڑھ بن گیا، غلط انجکشن سے ایک اور مریض جاں بحق

میو اسپتال لاہور کی چیسٹ وارڈ میں کیفٹرکسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے گزشتہ روز 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی تھی اور 15مریض متاثر ہوئے تھے

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کا بڑا میو اسپتال موت کا گڑھ بن گیا ہے کیونکہ غلط انجکشن لگنے سے ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا ہے جس کے بعد اسپتال انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میو اسپتال لاہور کی چیسٹ وارڈ میں کیفٹرکسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے گزشتہ روز 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی تھی اور 15مریض متاثر ہوئے تھے۔ متاثرہ مریضوں میں سے دولت خان نامی مریض آج دم توڑ گیا، دولت خان وینٹی لیٹر پر تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر متاثرہ مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجکشن پاڈر کی شکل میں تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد نرسز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ٹیکے کا استعمال روک دیا اور معاملے کی تحقیقات کیلئے پروفیسرڈاکٹراسرارالحق طور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button