چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کونسی؟ اعلان کر دیا گیا
افغانستان کے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ بھارت کے اکشر پٹیل کو ٹیم کا 12واں کھلاڑی منتخب کیا گیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کونسی ہے؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اعلان کر دیا ہے جس کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ میں شریک 8 میں سے صرف 3 ٹیموں کے کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔12 رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی 2 سیمی فائنلسٹ ٹیمز جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا جبکہ میزبان پاکستان کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہے۔
بھارت کے ویرات کوہلی، شر یاس ایئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری بھی آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ افغانستان کے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ بھارت کے اکشر پٹیل کو ٹیم کا 12واں کھلاڑی منتخب کیا گیا۔