پاکستان
عید پر ٹرین کے کرایوں میں کتنی کمی ہوگی؟ بڑی خوشخبری سنا دی
25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے' ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) عید الفطر کے موقع پر عید پر ٹرین کے کرایوں میں کتنی کمی ہوگی؟ اس حوالے سے حکومت پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد مسافر خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔