وہ پھل جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں ؟
زیادہ تر پھل صحت کے لیے فائدے مند ہوتے ہیں کیونکہ ان میں قدرتی وٹامنز، منرلز، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز)زیادہ تر پھل صحت کے لیے فائدے مند ہوتے ہیں کیونکہ ان میں قدرتی وٹامنز، منرلز، فائبر اور اینٹ آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ کچھ خاص پھل اور ان کے فوائد درج ذیل ہیں:
سیب:
ہاضمے کے لیے اچھا ہے(فائبر سے بھرپور)،دل کی صحت بہتر بناتا ہے،قوت مدافعت بڑھاتا ہے
کیلا:
توانائی فراہم کرتا ہے،پٹھوں کی مضبوطی میں مددگار،معدے کے لیے مفید
مالٹا / کینو:
مالٹا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ قوت مدافعت بڑھاتا ہے،یہ جلد کے لیے اچھاہے ،بلڈ پریشر کنٹرول میں مددگار
پپیتا:
ہاضمے کے لیے بہترین،آنکھوں اور جلد کے لیے فائدہ مند،وزن کم کرنے میں مددگار
انار:
خون بنانے میں مددگار،دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے ،انار اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپورہو توتا ہے
آم:
آم وٹامن اے اور سی فراہم کرتا ہے،جلد اور بالوں کے لیے مفید،قوت مدافعت بڑھاتا ہے
تربوز
تربوزپانی کی مقدار پوری کرتا ہے،گردوں کے لیے اچھا ہے،جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے
اسٹرابیری:
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے،دماغی صحت کے لیے فائدہ مند،جلد کو تروتازہ رکھتی ہے
انجیر:
آئرن اور فائبر فراہم کرتا ہے،قبض سے نجات دلاتا ہے،انجیر ہڈیوں کے لیے فائدہ مند ہے،
کھجور:
کھجورتوانائی کا بہترین ذریعہ ہے ،یہ خون کی کمی دور کرتی ہے،دل کی صحت بہتر بناتا ہے