پاکستان
میو اسپتال غلط انجکشن کا معاملہ، قصور وار کون؟ رپورٹ آگئی
لاہور کے میواسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے دو مریضوں کی ہلاکت کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے نرسز کو قصور وار قرار دے دیا

لاہور (کھوج نیوز) لاہور کے مشہور اور سب سے بڑے میو اسپتال میں مبینہ غلط انجکشن کے ریکشن سے ہلاکتوں کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے قصور واروں کا نام بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے اسپتال کی تین نرسز کو قصور وار قرار دیا جس کے بعد تینوں نرسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شو کاز بھی جاری کر دیئے گئے اور تینوں نرسز پر انجکشن تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔