پاکستان

الیکشن مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائیں گے: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

مظفر آباد(کھوج نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل کا کہنا تھا کہ 20یا 21اگست تک راولاکوٹ انتخاب مکمل ہو جائے گا ، الیکشن مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات پرباغ اور حویلی میں پہلے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا، باغ اور حویلی کے لیے سکیورٹی پہنچ چکی ہے، پولنگ میٹریل کی ترسیل فوج کی نگرانی میں جاری ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 8 اہلکار تعینات ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کے الزامات کا جواب میں بیان بازی نہیں کرسکتے، دھاندلی ہوئی یا نہیں یاکس نے کی، الیکشن مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائیں گے، ووٹوں کی گنتی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 اور 10 اگست کو باغ و حویلی میں انٹرنیٹ بحال کرانے کی کوشش ہے، اگلے7 دن میں راولاکوٹ میں پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے، تین چاردنوں تک دھرنے کا حل نکلتا ہے تو 20یا 21 اگست تک راولاکوٹ انتخاب ممکن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button