کھیل

دورہ نیوزی لینڈ، محمد یوسف دستیاب ہوں گے کہ نہیں؟ بڑی خبر آگئی

محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے لیکن اب بیٹی کی طبیعت میں بہتری پر دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کے لئے دستیاب ہوں گے کہ نہیں؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے جو حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے لیکن اب بیٹی کی طبیعت میں بہتری پر دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی۔ محمد یوسف کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button