نگرنگرسے

دنیا کے طویل القامت شخص نصیر سومرو انتقال کر گئے

نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور ان کا شمار کا دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا، دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی

کراچی(کھوج نیوز) دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے’ ان کی نماز جنازہ کل صبح شکار پور میں ادا کی جائے گی’ ان کا قد 7فٹ 9انچ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کے بھائی ریاض سومرو کے مطابق 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا گھر میں علاج جاری تھا، ان کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور ان کا شمار کا دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا، دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button