پاکستان
پی ٹی آئی رہنما کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کراچی سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے چیئرمین اور یوسی 4 کے سابق نائب ناظم اکرم مغل نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

کراچی (کھوج نیوز)پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے چیئرمین اور یوسی 4 کے سابق نائب ناظم اکرم مغل نے پاکستا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق اکرم مغل نے صوبائی وزیر سعید غنی کی موجودگی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی باضابطہ طور پر تصدیق کی۔ اس موقع پر اکرم مغل نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور اسی اعتماد کی بنیاد پر انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔