نگرنگرسے
جنوبی وزیرستان کی اہم شاہراہوں پر کرفیو نافذ
جنوبی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک 3 اہم شاہراہوں پر کرفیو نافذ کر دیا گیا

پشاور(کھو ج نیوز)جنوبی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک 3 اہم شاہراہوں پر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو کے سبب عزیز آباد چوک سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی، لدھا سے مکین تک بھی سڑک کرفیو کے سبب بند رہے گی۔بی بی راغزئی سے جنڈولہ تک بھی کرفیو نافذ رہے گا جس کی وجہ سے سڑک بند ہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں رزمک سب ڈویژن میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، شندوری نواز پل سے میلوگئی پل پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل دوسلی میں گڑدائی اور خارسین تک بھی کرفیو کی وجہ سے سڑک بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیو نافذ کرنے کی وجہ سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے اور علاقے میں ممکنہ خطرے پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ شہریوں کو تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے ۔