پاکستان

میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز پر برطانیہ میں کتنے لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ عائد ہوا اور کیوں؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کر 52 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس جرمانہ عائد کردیا گیا

لاہور(کھو ج نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کر 52 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس جرمانہ عائد کردیا گیا۔برطانوی حکومت نے اپنی جاری کردہ تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریبا 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button