پاکستان

گرفتار خود کش بمبار کے مزید اہم انکشافات، سکیورٹی ادارے متحرک

خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھجوایاگیا: ترجمان سی ٹی ڈی کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے برکی سے پکڑے جانے والے خود کش بمبار نے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات کیے جس کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خودکش بمبار کا کہنا ہے کہ وہ چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ برکی سے خودکش بمبار سے تفتیش کی گئی ہے۔ گرفتار بمبار شمس اللہ کو افغانستان میںدہشتگردی کی باقاعدہ ٹریننگ دی گئی، خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھجوایا۔

ترجمان کے مطابق مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو تین دن لاہور میں قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فرام کی، مقامی سہولت کار علی کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر خفیہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کامزید کہنا ہے کہ قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈ ہے۔ گرفتار خودکش بمبار شمس اللہ نے بتایا کہ دوران ٹریننگ اسے نشہ آور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button