انٹرنیشنل

ایمازون کے بانی جیف بیزوس دوسری شادی کب اور کہاں کر رہے ہیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

جیف بیزوس نے دوسری شادی کافیصلہ کرلیا، وہ اور ان کی منگیتر لورین سانچیز اس موسم گرما میں اٹلی کے شہر وینس میں شادی کریں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دوسری شادی کافیصلہ کرلیا، وہ اور ان کی منگیتر لورین سانچیز اس موسم گرما میں اٹلی کے شہر وینس میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔یہ شادی منگنی کے دو سال بعد ہو رہی ہے دونوں نے مئی 2023 میں منگنی کی تھی ،اس سے قبل 61 سالہ بیزوس اور 55 سالہ سانچیز نے اپنی سابقہ شادیوں کا اختتام 2019 اور 2023 میں کیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے دعوت نامے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے،اگرچہ شادی کی حتمی تاریخ ابھی راز میں رکھی گئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب ممکنہ طور پر جون میں منعقد ہو سکتی ہے۔

زیرگردش افواہوں کے مطابق جوڑا اپنی شادی جیف بیزوس کے لگژری 500 ملین ڈالر کے سپریاٹ کورو پر کرے گا جو اٹلی کے ساحل کے قریب موجود ہو گا، اس مقام کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ وہی جگہ ہے جہاں بیزوس نے سانچیز کو پروپوز کیا تھا اور بعد میں منگنی کی تقریب بھی یہیں منعقدکی تھی۔اس شادی کی مہمانوں کی فہرست میں ٹیکنالوجی اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات شامل ہونے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button