سوشل ایشوز
عوام کے لیے خوشخبری ،بجلی کی قیمت میں کمی ،مگر کتنی ؟

اسلام آباد (کھوج نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔آئی ایم ایف کی منظوری سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔
دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.3 ارب ڈالر قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔