سوشل ایشوز

مسافروں سے زائد کرایہ وصولی ،وزیرا علی پنجاب کی اہم ہدایات

وزیر اعلی مریم نواز کی زیر نگرانی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ اور پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن ہے ۔ وزیر اعلی مریم نواز کی زیر نگرانی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔پنجاب کے تمام اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اوورچارجنگ گرینڈ آپریشن میں، مسافروں کو 11لاکھ روپے واپس دلائے گئے ۔اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے بھی کیے گئے ۔ اس کے علاوہ کرایوں میں اوورچارجنگ کرنے پر 264گاڑیاں بند کر دی گئیں ۔

اس موقع پر کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ عید پر گھر جانے والے پردیسیوں کا کسی کو خیال آیا۔اوورچارجنگ کی رقم واپس ملنے پر بزرگ خواتین مسافروں کی وزیر اعلی مریم نواز شریف کو دعائیں ۔

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر مسافروں کے لئے خصوصی ہیلپ لائن99030222 042 بھی قائم کی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button