شوبز

شوبز ستاروں نے عید کیسے منائی؟ تفصیلات آگئیں

شوبز انڈسٹری کی نئی شادی شدہ جوڑی اداکارہ کبری خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی عید کو ''ہماری حسین عید''قرار دیا اور مداحوں کو مبارکباد پیش کی

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے شوبز ستاروں نے عید کیسے منائی؟ اور اس موقع پر انہوں نے عوام کو کیا پیغام دیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے ایسے میں شوبز ستاروں نے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں۔ شوبز انڈسٹری کی نئی شادی شدہ جوڑی اداکارہ کبری خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی عید کو ‘ہماری حسین عید’ قرار دیا۔ اداکارہ عائزہ خان نے بھی عید پر اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی، اس عید پر اداکارہ کا گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے اس عید پر صبح سویرے عید کا جوڑا تو نہیں پہنا لیکن انہوں نے اپنے شوہر کی جانب سے دی گئی چوڑیوں کے تحفے کی تصویر شیئر کی، ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے گھر میں کام کرنے کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا۔ اداکارہ سحر خان نے اس عید پر ہلکے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button