انٹرنیشنل

چین امریکہ کے دباؤ میں کیوں نہیں آرہا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

چینی قیادت کا ماننا ہے کہ وہ کسی دبا ؤیا دھمکی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گی، ایسا دبا ؤکے جسے وہ بارہا ٹرمپ انتظامیہ کی ہٹ دھرمی قرار دے چکی ہے

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھکنے سے کیوں انکار کر رہا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی قیادت کا ماننا ہے کہ وہ کسی دبا ؤیا دھمکی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ خاص طور پر ایسے دبا ؤکے جسے وہ بارہا ٹرمپ انتظامیہ کی ہٹ دھرمی قرار دے چکی ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ چین کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کی طاقت دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں زیادہ ہے۔

ٹیرف (محصولات)کی جنگ شروع ہونے سے پہلے چین کی امریکہ کو برآمدات کی مالیت بہت زیادہ تھی لیکن اگر اسے مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی)کے تناسب سے دیکھا جائے تو یہ صرف دو فیصد بنتی ہے۔

چینی حکومت نے اپنی عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ امریکہ کے معاشی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ چین کی طرف سے لگائے جانے والے جوابی ٹیرف بھی امریکی برآمد کنندگان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حامیوں سے یہ دعوی کرتے رہے ہیں کہ چین کو ٹیرف لگا کر باآسانی جھکایا جا سکتا ہے لیکن وقت نے ثابت کیا ہے کہ یہ دعوی حقیقت سے بہت دور تھا۔بیجنگ ہتھیار ڈالنے والا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button