پاکستان

فیض حمید کس طرح خفیہ فونز سے عمران خان تک رسائی حاصل کرتے تھے؟اہم انکشافات

فیض حمید نے خفیہ رابطوں کا ایک منظم نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا، جس کا مقصد اپنے قریبی ساتھیوں کو ہدایات دینا اور اہم سیاسی معاملات پر اثرانداز ہونا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید نے خفیہ رابطوں کا ایک منظم نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا، جس کا مقصد اپنے قریبی ساتھیوں کو ہدایات دینا اور اہم سیاسی معاملات پر اثرانداز ہونا تھا۔

باوثوق اطلاعات کے مطابق فیض حمید نے کم از کم تین مختلف موبائل فونز خفیہ طور پر مختلف جگہوں پر رکھوا رکھے تھے۔ ایک موبائل ان کے بیٹے کے پاس تھا، دوسرا ایک قریبی دوست کے قبضے میں تھا، جبکہ تیسرا فون چکوال میں ایک محفوظ مقام پر چھپایا گیا تھا۔ ان تمام فونز کو بظاہر خفیہ انداز میں استعمال کیا جاتا رہا، تاکہ ان کی نگرانی سے بچا جا سکے۔

فیض حمید بٹنوں والے سادہ فونز کے ذریعے معروف تجزیہ کار روف حسن کو باقاعدگی سے ہدایات دیا کرتے تھے، جن کے ذریعے سیاسی بیانیے کی سمت متعین کی جاتی رہی۔ حیران کن طور پر یہ تمام معلومات اب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جیل میں پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کا دعوی ہے کہ اس حوالے سے آڈیو ریکارڈنگز سمیت دیگر شواہد اسٹیبلشمنٹ کے پاس موجود ہیں، جو کسی بھی وقت سیاسی منظرنامے میں زلزلہ لا سکتے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو یہ مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگ کر معاملے کو سنبھال نے کی کوشش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button