ای سی او وفد کا لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ
ای سی او ممالک کے اعلی سطحی وفد کی شالیمار گارڈن آمد ہوئی

لاہور(کھوج نیوز) ای سی اوکے وفد کا لاہور میںتاریخی شالیمار گارڈن اوردیگر تاریخی مقامات کا دورہ ۔ای سی او ممالک کے اعلی سطحی وفد کی شالیمار گارڈن آمد ہوئی ، جہاںڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
وفد نے مغلیہ دور کے نایاب فن تعمیر اور باغ کے مختلف حصے دیکھے،وفد کے اعزاز میں رنگا رنگ ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا۔شو میں نامور فنکاروں نے علاقائی رقص، موسیقی اور لوک فن پیش کیا،والڈ سٹی کی جانب سے آسمان روشن کرتی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی او وفد شالیمار گارڈن کی سحر انگیز خوبصورتی سے متاثر ہوئے ۔اس کے علاوہ ای سی او وفد کے اعزاز میں حویلی ریسٹورنٹ لاہور میں خصوصی عشائیہ بھی دیا گیا۔
اس کے علاوہ مہمانوں کو قلعہ لاہور، بادشاہی مسجد اور مینارِ پاکستان کے نظارے کرائے گئے ،وفد نے تاریخی مقامات کی شام میں ڈوبا ہوا منظر سحر انگیز قرار دیا۔