شوبز

تھیٹرزمیں فحاشی ،حکومت کا نیاڈراما ایکٹ لانے کافیصلہ

اس ایکٹ کے تحت سٹیج اداکارائیں اب اپنے ملبوسات بھی منظور کروائیں گی

لاہور(شوبز ڈیسک) وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب نے نئے ضابطے پر کام کا آغاز کردیا ہے جس میں ڈرامے میں ملبوسات کیسے ہوں گے وہ بھی حکومت منظور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات کیسے ہوں وہ بھی مانیٹرنگ ٹیم سے پاس کروائیں جائیں گے،ور نہ اداکاراؤں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شامل کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی اداکارائیں ملبوسات ہی ایسی تیار کرواتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کے خلاف ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہوجائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button