سوشل ایشوز

جام ٹریفک کا مسئلہ حل ،عوام کے لیے بڑی خوشخبری

کئی سالوں سے التوا کا شکار حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب سلِپ روڈ منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے

پشاور(کھوج نیوز)کئی سالوں سے التوا کا شکار حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب سلِپ روڈ منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو جلد بڑی سہولت ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کی جانب سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ رنگ روڈ اور حیات آباد کے سنگم پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گا۔ نئی سلِپ روڈ کی تعمیر سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی آئے گی بلکہ شہریوں کا قیمتی وقت اور ایندھن بھی بچے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد پشاور میں ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری دیکھی جائے گی، جبکہ یہ ایک دیرینہ عوامی مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button