پاکستان

پاکستان رینجرز کی بڑی کارروائی ایک بھارتی فوجی گرفتار

لاہور(کھوج نیوز) پاک رینجرز نے جمعرات کو پنجاب میں ایک بھارتی فوجی کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اہلکار غلطی سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فیروزپور کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کی 182 ویں بٹالین کے کانسٹیبل پی کے سنگھ کو پاکستانی رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق معمول کی گشت کے دوران، پی کے سنگھ بھارتی باڑ سے آگے نکل گئے اور پاکستانی علاقے میں داخل ہو گئے، جہاں انہیں پاک رینجرز نے گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button