انٹرنیشنل

بل گیٹس کی بیٹی فیشن کی دنیا میں،سستی شاپنگ کا نیا طریقہ متعارف

بل گیٹس کی سب سے چھوٹی بیٹی فیبی گیٹس اب خود کاروبار میں قدم رکھ چکی ہیں۔ ان کی شاپنگ ایپ (Phia )فیاکو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )بل گیٹس کی سب سے چھوٹی بیٹی فیبی گیٹس اب خود کاروبار میں قدم رکھ چکی ہیں۔ ان کی شاپنگ ایپ (Phia )فیاکو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے، جو کہ اب iOS پر مفت دستیاب ہے۔ یہ ایپ انہوں نے اپنی دوست اور پارٹنر سوفیا کیانی کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔

یہ ایک ایسی جدید شاپنگ ایپ ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے صارفین کو کپڑوں کی خریداری میں بہترین قیمت تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے۔ فیا 40,000 سے زائد آن لائن شاپنگ ویب سائٹس پر کام کرتی ہے، جہاں صارف صرف Should I Buy This? بٹن دبا کر فوری طور پر کسی پراڈکٹ کی قیمت چیک کر سکتا ہے۔ ایپ فورا بتاتی ہے کہ قیمت زیادہ، معمول کے مطابق یا مناسب ہے۔ اگر قیمت زیادہ ہو، تو فیا اسی پراڈکٹ یا اس جیسی اشیا کی بہتر اور سستی متبادل پیش کرتی ہے۔فیا صرف فون پر نہیں بلکہ کمپیوٹر صارفین کے لیے Chrome ایکسٹینشن کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔

22 سالہ فیبی اور 23 سالہ سوفیا کا کہنا ہے کہ سہم نے فیا اس لیے بنائی تاکہ شاپنگ آسان، کم خرچ اور وقت بچانے والی ہو۔ یہ آپ کی ذاتی شاپنگ اسسٹنٹ کی طرح ہے، جو ہر وقت آپ کے ساتھ رہتی ہے اور یقینی بناتی ہے کہ آپ کبھی زیادہ قیمت نہ دیں۔

یہ ایپ گوگل فلائٹس کی طرز پر کام کرتی ہے، مگر فیشن کے لیے یعنی سیکنڈز میں ہزاروں ویب سائٹس سے قیمتیں موازنہ کر کے بہترین ڈیل آپ کے سامنے رکھ دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button