عمران خان کے لیے عدالت سے بری خبر, 190 ملین پاونڈ کیس سے متعلق اہم خبر
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کو ایک اور عدالتی دھچکا لگا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کو ایک اور عدالتی دھچکا لگا ہے، کیونکہ 190 ملین پاونڈ کیس میں دی گئی سزا کے خلاف ان کی اپیل 2025 میں بھی سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے واضح کر دیا ہے کہ رواں برس عدالت کے شیڈول میں اس اپیل کی سماعت شامل کرنا ممکن نہیں۔ عدالت کے شیڈول اور زیرِ التوا مقدمات کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل کی جلد سماعت کا کوئی امکان نہیں دکھائی دیتا۔
یاد رہے کہ عمران خان کو اس کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا سنائی گئی تھی، جس پر انہوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تاخیر سے نہ صرف سابق وزیراعظم کے لیے قانونی مشکلات میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ معاملہ سیاسی منظرنامے پر بھی گہرے اثرات مرتبکرسکتاہے