امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے اوراس دورے کا مقصد کیا ہے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں وہ تین روزہ مشرق وسطی دورے کا آغاز کر رہے ہیں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں وہ تین روزہ مشرق وسطی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وہ قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کا پہلا سرکاری غیر ملکی دورہ ہے، جسے مشرق وسطی کی جانب تاریخی واپسی قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کا مقصد امریکا اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، سفارتی پیش رفت کو ممکن بنانا اور اقتصادی مفادات کو فروغ دینا ہے۔
صدر ٹرمپ کی توجہ ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر مرکوز ہے، جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پہلے اعلان کردہ 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ وہ غزہ میں جنگ بندی، اور سعودی عرب و اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی جیسے اہم علاقائی معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔یہ دورہ خطے میں سفارتی اور اقتصادی توازن کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔