انٹرنیشنل

آپریشن سندور سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا ایک اہم بیان سامنے آگیا

آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات کی بھج ایئر بیس کے دورے کے دوران کہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے آپریشن سندور میں واقعی ایک معجزاتی کام کیا ہے۔ آپ نے پوری دنیا میں انڈیا کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا ہے۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گردی اور حکومت پاکستان کا گہرا تعلق ہے، اس صورت حال میں اگر جوہری ہتھیار وہاں موجود ہیں تو ان کے دہشت گرد عناصر کے ہاتھ لگنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا اور پاکستان کے عام لوگوں کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ یہ بھج 1965 اور 71 کی جنگوں میں ہماری جیت کا گواہ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button