پاکستان

شاہ محمود کی طبیعت کیسی ہے؟ ڈاکٹروں نے خطرے کی گھٹنی بجا دی

طبیعت ناساز ہونے کے باعث شاہ محمود قریشی اس وقت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، سابق وزیر خارجہ کو آج صبح اچانک آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ہوا تھا

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی اب طبیعت کیسی ہے؟ اس حوالے سے ڈاکٹروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث شاہ محمود قریشی اس وقت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، سابق وزیر خارجہ کو آج صبح اچانک آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ہوا تھا، جس کے باعث فوری طور پر شاہ محمود قریشی کو طبی امداد دی گئی اور شاہ محمود قریشی کا سی سی یو تھری میں علاج جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما کی اہلیہ اور بیٹی بھی پی آئی سی پہنچ چکی ہیں، ان کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ میرے بہادر بابا پی آئی سی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں، میں ان کی صحت پر تشویش ظاہر کرنے اور طبیعت سے متعلق دریافت کرنے کے لیے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button