انٹرنیشنل

لاک ہیڈ مارٹن کا بڑا اعلان، F-35 میں کیا نئی خصوصیات شامل کی جائیں گی

دنیا کی معروف دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے ایک انقلابی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی معروف دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے ایک انقلابی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے جو جنگی دنیا میں ہلچل مچا سکتا ہے۔ کمپنی کے سی ای او جم ٹیکلیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ لاک ہیڈ مارٹن F-35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کا ایک نیا ورژن تیار کرنے جا رہی ہے جو بغیر کسی پائلٹ کے پرواز کرے گا۔

یہ اعلان جدید جنگی ٹیکنالوجی میں ایک بڑے سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جم ٹیکلیٹ کے مطابق، اس خودمختار F-35 کی تیاری کا مقصد مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ کے F-35 نہ صرف دشمن پر اچانک حملے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا بلکہ اس سے طیارے کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی کیونکہ پائلٹ کی فزیکل حدود اب ایک رکاوٹ نہیں رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button