خوش خبریوں کی ہوا چل پڑی ،وزیراعلیٰ مریم نواز کی ارشد ندیم کو مبارکباد
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)خوش خبریوں کی ہوا چل پڑی ،وزیراعلیٰ مریم نواز کی ارشد ندیم کو مبارکباد،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔مریم نواز نے ارشد ندیم کی کامیابی کے تسلسل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ الحمدللہ، پاکستان کے لیے ہر میدان سے خوشیوں اور خوش خبریوں کی ہوا چل پڑی ہے۔ ارشد ندیم کے نیزے کے ساتھ قوم کی دعائیں اور امیدیں بلند ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل کے ساتھ قوم کے دل بھی جیتے اور تاریخ بھی جیتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم اور یاسر سلطان جیسے ہیرو ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ریاست ساتھ دے تو پاکستانی نوجوان کسی بھی چوٹی کو سر کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے آخری باری میں 86.40 میٹر کی تھرو کی۔بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔