پاکستان
اینٹی کرپشن کی عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں نجی ہاسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج ہے۔

راولپنڈی(کھوج نیوز) اینٹی کرپشن کی عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں نجی ہاسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج ہے۔سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کر رکھا ہے۔