نگرنگرسے

میاں ،بیوی کے بچھڑنے اور ملنے کی دلچسپ کہانی میں موٹر وے پولیس کا ناقابل یقین کردار سامنے آگیا

موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچھڑنے والی بیوی کو ملا دیا

جڑانوالہ(کھوج نیوز)میاں ،بیوی کے بچھڑنے اور ملنے کی دلچسپ کہانی میں موٹر وے پولیس کا ناقابل یقین کردار سامنے آگیا،رپورٹ کے مطابق موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچھڑنے والی بیوی کو ملا دیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کراچی جانے والی فیملی نماز کے لیے جڑانوالہ سروس ایریا پر رکی تھی، بیوی ابھی نماز پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شوہر کو 20 کلومیٹر آگے جانے کے بعد احساس ہوا کہ اس کی بیوی ساتھ نہیں ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن پر پیغام ملنے کے بعد میاں بیوی کو آپس میں ملوا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button