کھیل

قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی ،کوئی سرکاری شخصیت استقبال کرنے نہیں پہنچی

پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی ہے، ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کا عزیز و اقارب نے استقبال کیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی ،کوئی سرکاری شخصیت استقبال کرنے نہیں پہنچی،رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی ہے، ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کا عزیز و اقارب نے استقبال کیا۔قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان اور کپتان حماد بٹ نے ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ لڑکوں نے جو محنت کی وہ قابلِ ستائش ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ بطور کوچ یہ بات کرنا چاہوں گا کہ کھلاڑیوں کو ستائش ملنی چاہیے، کافی عرصے سے انٹرنیشنل میچز نہیں کھیلے تھے، پلیئرز کی فلاح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلی الاونس کا ایشو ہے، چاہتے ہیں سب سہولتیں کھلاڑیوں کو ملیں، ہاکی کے کھیل میں بہتری آ رہی ہے، رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔کپتان ہاکی ٹیم حماد بٹ نے کہا کہ ہمارا کوئی استقبال کرنے نہیں آیا، باتوں سے کچھ نہیں ہو گا، کام کرنے سے معاملات بہتر ہوں گے، ہم آگے مزید محنت کریں گے، ہمیں آگے کام کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی میں کافی گیپ کے بعد کھیلے، بڑا اچھا ٹورنامنٹ رہا، فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا پاکستان ہاکی کے لیے بہت ضروری تھا۔ہاکی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کا ریکوری ٹائم بہت کم ہے، پرفارمنس سب کے سامنے ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ ہاکی کے لیے کام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button