سوشل ایشوز

سرکاری ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کا سلسلہ زوروں پر

کم معیاد والی دواں کی قیمتیں زیادہ معیاد والی ادویات کے مقابلے میں بہت سستی ملتی ہیں

کراچی(کھوج نیوز)سرکاری ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کا سلسلہ زوروں پر
سندھ میں ادویات کی خریداری اور کم معیاد والی دواں کی خریداری کے حوالے سے موجود قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں میں کم مدت معیاد والی دواں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کم معیاد والی دواں کی قیمتیں زیادہ معیاد والی ادویات کے مقابلے میں بہت سستی ملتی ہیں۔ کھوج نیوزکے مطابق سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کی اطلاعات ہر سال موصول ہوتی رہتی ہے، اربوں روپے کی ادویات کی خریداری کا معاملہ ہمیشہ سے متنازع بنتا ہے۔


سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری اور کم میعاد کی ادویات کے حوالے سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں خریدی جانے والی ادویات nearest expiry لی جاتی ہے۔ ماہرہرین کا کہنا ہے کہ کم ایکسپائری والی دوا اور زیادہ ایکسپائری والی دوا کی قیمتوں میں واضع فرق ہوتا ہے، کم مدت معیاد والی ادویات عام طور پر سستی مل جاتی ہیں۔ اربوں روپے کی خریدی جانے والی ان ادویات کی خریداری نہایت منظم اور تکنیکی انداز سے کی جاتی ہے کہ جس کو ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button