پاکستان

سینیٹ انتخابات، علی امین اور ناراض رہنمائوں میں مذاکرات ناکام

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ناراض رہنماؤں کو منانے میں ناکام ہوگئے جس کے بعد ناراض رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونیکا فیصلہ برقرار رکھا ہے

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور ناراض رہنمائوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی امیدواروں سے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ناراض رہنماؤں کو منانے میں ناکام ہوگئے جس کے بعد ناراض رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونیکا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ناراض امیدواروں میں عرفان سلیم، عائشہ بانو، ارشاد حسین اوروقاص اورکزئی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ ناراض سینیٹ امیدواروں کی وزیراعلی سے ملاقات کرانے لے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ناکامی کے بعد رات 9 بجے ناراض رہنماں کی علی امین گنڈاپور سے دوسری ملاقات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button