نگرنگرسے

شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

اس دوران ایک نوجوان نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ نکالا اور ملزمان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع ایک ہوٹل پر ہونے والی لوٹ مار کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان آئے اور ہوٹل پر 5 بیٹھے دوستوں سے موبائل فون چھیننے شروع کیے۔ اس دوران ایک نوجوان نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ نکالا اور ملزمان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے ساتھی فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیگر ملزمان کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button