کھیل

ایشیاء کپ، پاک بھارٹ ٹاکرا، بھارتی میڈیا کے اوچھے ہتھکنڈے شروع

بھارتی میڈیا نے اپنے بورڈ اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ورلڈ چیمپئنز لیگ کی طرح ایشیا کپ میں بھی پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنیکا مطالبہ کیا ہے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ 2025ء شروع ہونے والا ہے جس میں پاک بھارت ٹاکرا بھی ہوگا جس کے متعلق بھارتی میڈیا کے اوچھے ہتھکنڈے شروع ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاء کپ میں بھارت پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق کھیلے گا۔رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا۔ بھارتی بورڈ کے گرین سگنل دینے کے بعد اب ایونٹ یا پاکستان کے خلاف میچ سے دستبردار نہیں ہوا جاسکتا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایشیاء کپ 2025کا میزبان ہے اور اب کوئی تبدیلی اس موقع پر ممکن نہیں ہے۔ بھارتی بورڈکے ذرائع کا کہنا ہے کہ آفیشل سطح پر معاملے پرگفتگو ہوئی جس کے بعد ہی تمام فیصلے ہوئے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اجلاس کے بعد یا شیڈول کے اعلان کے بعد بائیکاٹ کے اوپر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنے بورڈ اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ورلڈ چیمپئنز لیگ کی طرح ایشیا کپ میں بھی پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنیکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button