ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ خوفناک رپورٹ آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز )ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ اس حوالے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی خوفناک رپورٹ آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے ) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہوئے جن میں سے پنجاب میں 223 افراد جاں بحق اور 648 زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں سے48 افراد جاں بحق، 359 زخمی ہوئے، سندھ میں 58 افراد جاں بحق، 78 زخمی ہوئے ہیں جب کہ بلوچستان میں اب تک بارشوں سے 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 510 مرد، 134 خواتین اور 237 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 565 مرد، 289 خواتین اور 322 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 8 ہزار 206 مکانات تباہ ہوئے جب کہ بارشوں کے باعث 6 ہزار 180 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں سے 41 افراد جاں بحق، 52 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں 37 افراد جاں بحق، 31 زخمی ہوئے جب کہ اسلام آباد میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوئے۔