سوشل ایشوز

پاکستان پوسٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پوسٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے یہ انکشاف آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں 78 ارب میں سے 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ آفس میں28 کروڑ42 لاکھ کی کرپشن اورچوری رپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ایچ آرڈپارٹمنٹ میں بھی ایک ارب25 کروڑ69 لاکھ کی بیضابطگیاں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت کے کمرشل بینکوں میں اکانٹس کے باعث4 ارب58 کروڑکا نقصان ہوا اور وزارت میں12 کیسز میں 9 ارب42 کروڑ روپے کی عدم ریکوریاں رپورٹ ہوئیں جبکہ 13 کیسز میں 58 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی مختلف خریداریوں میں 2 ارب84 کروڑ کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button