فضا علی کا ویڈیو بیان، جھوٹ کا پلندہ، لینے کے دینے پڑ گئے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی ماڈل و میزبان فضا علی کی طرف سے دیا گیا ویڈیو بیان جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوا ہے جس کے بعد اداکارہ کو ناصرف لینے کے دینے بلکہ تنقید کی زد میں بھی آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل فضا علی نے بتایا تھا کہ ایک شو کے دوران مجھے ٹاک بیک پر کوئی بات بری لگی اور میرا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، اسی دوران میری ٹیم مجھ سے پائے کھلانے کی ضد کررہی تھی کیوں کہ میں کھانا اچھا بناتی ہوں لہذا میں نے غصے میں ہی اپنی ٹیم کو پائے کھلانے کا فیصلہ کیا، گھر جاکر میں نے پائے بناتے ہوئے گھر میں موجود ادویات (زینکس ، کھانسی کا شربت، ملٹی وٹامن ، پیناڈول) پائے میں ڈال دیں اور جو دوائیاں کم لگیں وہ بھی باہر سے منگواکرپائے میں ڈال کر پکادیں، اس کے اگلے روز وہ پائے اپنے شو کے بعد ٹیم سمیت دیگر اسٹاف کو بھی کھلادیئے لیکن خود پائے نہیں کھائے، اسٹاف کو پائے کھاتا دیکھ کر دوسرے شو کی شوٹنگ کیلئے چلی گئی۔
فضا علی کے مطابق اسٹاف کے عملے میں موجود ایک شخص نے مجھے بعد میں فون کرکے بتایا کہ پائے کھانے کے بعد سب کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، کچھ افراد کو الٹیاں ہوئی ہیں جب کہ کچھ کو آکسیجن پر رکھا گیا ہے حتیٰ کہ سابق شوہر فواد کو بھی فون کرکے ڈرایا گیا کہ اب مجھ پر پولیس کیس بن جائے گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا صرف مجھے ڈرایا جارہا تھا، جن لوگوں نے پائے کھائے تھے وہ غنودگی کی حالت میں چلے گئے تھے جس کے بعد سب نے صرف اپنی نیندیں پوری کیں اور ٹھیک ہوگئے۔