پاکستان

ٹی ایل پی کا احتجاج ختم، فیض آباد انٹر چینج کھولنے کا فیصلہ

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک لبیک (ٹی ایل پی) مذہبی جماعت کا احتجاج ختم ہوگیا اور حکومت نے تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیض آباد انٹر چینج کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے فیض آباد جانے والے راستے سے کنٹینرز ہٹانے شروع کردیئے ہیںجب کہ فیض احمد فیض اسٹیشن سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹ اڈے، ہوٹلز، ہاسٹلز، ریسٹورنٹس اوردکانیں کھولنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں جبکہ فیض آباد مارکیٹ کھلناشروع ہوگئی ہے۔ ادھر لاہور میں 5 روز بعد اورنج لائن ، اسپیڈو بس اور میٹروبس کی سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔ تاہم چوک یتیم خانہ ، ملتان روڈ ، بابو صابو اور اسکیم موڑ کے راستے 6 روز سے بند ہیں اور ملحقہ گلیوں کے سامنے کنٹینرز اور خار دار تاریں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button