علیزے شاہ منظر عام سے اچانک غائب مگر کیوں؟

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر منظر عام سے اچانک غائب ہو گئی ہیں؟ اس مرتبہ وہ منظر عام سے کیوں غائب ہوئیں؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ گزشتہ کافی عرصے سے مختلف تنازعات میں گھری نظر آتی ہیں، کبھی وہ سوشل میڈیا صارفین تو کبھی شوبز انڈسٹری سے ناراض دکھائی دیتی ہیں۔ حال ہی میں ایک بار پھر علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس کو ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔ اکاؤنٹ سے علیزے شاہ کی تمام تصاویر اور ویڈیو ڈیلیٹ ہونے کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کرچکی ہیں اور اس فیصلے پر خوش بھی ہیں شرمندہ بھی،کیونکہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ اس سے پہلے اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی تھیں اور یہ سب غم کے اثر میں ہوا ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتاکہ میں اب سوشل میڈیا پر کب واپس آؤں گی لیکن میری تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی پرانی علیزے کبھی واپس آئے گی۔



