سوشل ایشوز

کراچی میں شروع ہونیوالا ای چالان سسٹم فیل ہوگیا

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کراچی میں شروع کیے جانے والا ای چالان سسٹم فیل ہوگیا ہے اس سسٹم میں کیا کیا خامیاں سامنے آئی ہیں ؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ای چالان سسٹم کے تحت کیا گیا چالان جس شہری کو بھیجا گیا وہ دراصل متاثرہ شہری کا تھا ہی نہیں۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ چالان پر موجود موٹرسائیکل نمبرپلیٹ کی تصویرپر الگ نمبر درج ہے جبکہ چلان میں لکھا گیا نمبر مختلف ہے، چالان میں دیا گیا موٹر سائیکل کا نمبر میرا نہیں۔ شہری کا کہنا ہے کہ چالان میں وقت 27 اکتوبر صبح 9 بج کر 45 منٹ اور مقام تین تلوار کلفٹن کا دکھایا گیا ہے جبکہ وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر موجود تھا۔ شہری کی مطابق چالان پر لکھا ہے کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے پر ڈھائی ہزار روپے کا چالان کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button