سوشل ایشوز

وارڈنز بھی رشوت خور بن گئے، فی لائسنس کتنے پیسے وصول کرنے لگے؟

لاہور(کھوج نیوز) پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں تعینات وارڈنز بھی رشوت خور بن گئے ہیں، فی لائسنس کتنے پیسے وصول کرنے لگے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف ہونے کے بعدسینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مخبر کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے جب کہ وارڈنز کی جانب سے کام ہوجانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا ۔

مقدمے کے انداراج کے بعد ٹریفک پولیس کے 3 وارڈنز سمیت8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے ٹاوٹس کی نشاندہی پر3 ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کرلیا جن کی جیب سے رقم بھی برآمد کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button